قتل کے زیر حراست ملزم کی نشاندہی پر بندوق برآمد کر لی گئی
شاہ پور (نمائندہ دنیا ) تھانہ شاہ پور نے قتل کے ملزم عدنان عرف دانو سے دوران تفتیش اس کی نشاندہی پر قتل کی واردات میں استعمال ہونے والی بندوق تنکی والا سے برآمد کر لی ملزم نے بتایا کہ۔۔۔
اس نے واردات کے دوران اس بندوق سے فائرنگ کی اور پھر یہ بندوق تنکی والا میں اپنے دوست علی کے ڈیرہ مویشیاں کے ایک کمرے میں چھپا دی تھی جو اس نے پولیس کو برآمد کرا دی پولیس نے عدنان عرف دانو کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے ، ملزم نے چند روز فائرنگ کے افتخارجھمٹ کو قتل کر دیا تھا جس کا مقدمہ پولیس تھانہ شاہ پور میں درج ہے