کامونکے :ڈکیتی کی 11وار داتیں ‘میاں بیوی سمیت 13 لٹ گئے

کامونکے (نامہ نگار ) ڈکیتی کی11مختلف وارداتوں میں میاں بیوی سمیت 13افراد کو لوٹ لیا گیا۔ لاہور کے انصر اکرم اور اُسکی اہلیہ سے جی ٹی روڈ سادھوکی کے نزدیک 4ڈاکو ہزاروں روپے اور 3موبائل فون چھین کر لے گئے ۔
سیٹلائٹ ٹاؤن کے ماحد خان سے ٹی ایچ کیو ہسپتال کے قریب دو ڈاکو 50ہزارروپے چھین کر لے گئے ۔مریدکے عامر اور علی حمزہ سے سادھوکی کے نزدیک دوڈاکو ہزاروں روپے اور موبائل فونز چھین کر لے گئے ۔سادھوکی کے ذیشان سے 3 ڈاکو موبائل فون اور پیسے چھین کر فرار ہوگئے ۔سلامت پورہ کے یعقوب اور فیصل ٹاؤن کے اصغر کوجی ٹی روڈ کھوت کے نزدیک 3ڈاکوؤں نے لوٹ لیا۔ایمن آباد کے ذوالقرنین اور لاہور کے انور سے چیانوالی ٹول پلازہ کے نزدیک دو ڈاکو رقم اور موبائل فونز چھین کر فرار ہوگئے ۔موڑ ایمن آباد کے سبزی فروش عظیم سے کاہک کے روپ میں آئے تین ڈاکو ہزاروں روپے اور سبزی چھین کر لے گئے ۔نوشہرہ روڈ کے عمران سے لدھڑ کے قریب دو ڈاکو ہزاروں روپے ،طلائی زیورات اور موبائل فون چھین کر کے گئے جبکہ دیوان روڈ کے افضل سے دو ڈاکو نقدی،موبائل فون اور موٹر سائیکل چھین کر فرار ہوگئے ۔