شاہدرہ ٹاؤن میں فائرنگ سے 26سالہ لڑکی قتل

لاہور (کرائم رپورٹر) شاہدرہ ٹاؤن کے علاقے گڑوی محلہ میں دو نامعلوم ملزموں کی فائرنگ سے 26 سالہ لڑکی جان کی بازی ہار گئی۔
مقتولہ کی شناخت تانیہ کے نام سے ہوئی، جس کی لاش پولیس نے پوسٹ مارٹم کے لئے مردہ خانے منتقل کر دی۔ پولیس کے مطابق واقعہ دیرینہ دشمنی کا نتیجہ معلوم ہوتا ہے ۔ جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر لئے گئے ہیں اور مقتولہ کے ورثا کے بیانات کی روشنی میں مزید تحقیقات جاری ہیں۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزموں کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں اور جلد انہیں قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔