نشے کی خاطر ساتھی کا قتل ،ملزم گرفتار

لاہور ( کرائم رپورٹر) مصری شاہ پولیس نے نشے کی خاطر ساتھی کو قتل کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔۔۔
پولیس کے مطابق ملزم نے ایک روز قبل قلعہ گجر سنگھ کے علاقے میں ساتھیوں کیساتھ مل کر حسنین نامی شہری کو چھری کے وار کر کے موت کے گھاٹ اتار دیا تھا۔ ملزم محمد علی عرف لالہ ہزارہ کے قبضے سے آلہ قتل بھی برآمد کر لیا گیا ۔