رکشے میں سفر کرنے والا شہری جیب تراشوں کا نشانہ بن گیا

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)رکشے میں سفر کرنے والا شہری جیب تراشوں کا نشانہ بن گیا۔۔۔
تھانہ سٹی جڑانوالہ کے علاقے 240 موڑ کے قریب رکشے میں سفر کرنے والے عبدالمعید نامی شہری کی جیب سے دوران سفر نامعلوم ملزمان نے موبائل اور نقدی چوری کرلی۔ جس پر پولیس نے متاثرہ شہری کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا ۔