24 گھنٹے کے دوران 45 سرچ،357 کومبنگ آپریشن، 40 افراد گرفتار

لاہور (کرائم رپورٹر )پنجاب پولیس نے گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 45 سرچ اینڈ سویپ آپریشنز کئے۔۔۔
1533 افراد سے پوچھ گچھ، 4 مشتبہ افراد گرفتار کر لئے ۔ ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا 357 کومبنگ آپریشنز کئے گئے ، 9546 مشتبہ افراد کی چیکنگ کی گئی اور 36 مشکوک افراد کو حراست میں لیا گیا۔ آپریشنز، چیکنگ کے دوران سنگین جرائم میں ملوث 147 اشتہاری، 65 عدالتی مفرور اور 27 عادی مجرم بھی گرفتار کئے گئے ۔