قتل کے مقدمے میں مطلوب ملزم گرفتار

لاہور(کرائم رپورٹر)رائیونڈ سٹی پولیس نے قتل کے مقدمے میں مطلوب ملزم کو گرفتار کر لیا۔
ترجمان کے مطابق گزشتہ روز تھانہ رائیونڈ پولیس نے قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری ملزم علی بھٹی کو گرفتار کر کے آلہ قتل برآمد کر لیا۔ملزم نے معمولی تلخ کلامی پر نجی یونیورسٹی کے طالب علم سجاد کو فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا ۔ ملزم کو جدید ٹیکنالوجی اور ہیومن انٹیلی جنس کی مدد سے گرفتار کیا گیا۔