دیرینہ دشمنی ،مسلح افراد کا شہری پر بدترین تشدد

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)دیرینہ دشمنی کی بنا پر شہری کو قابو کرکے مسلح افراد کی جانب سے بدترین تشدد کا نشانہ بنا دیا گیا۔۔
تھانہ غلام محمد آباد کے علاقے محلہ حسین آباد میں سجاد حسین نامی شہری نے پولیس کو بتایا کہ ملزمان نے سابقہ رنجش کی بناء پر اسے قابو کر لیا اور ڈنڈوں سوٹوں کے ساتھ بدترین تشدد کرتے ہوئے لہولہان کرنے کے بعد دھمکیاں دیتے ہوئے موقع سے فرار ہوگئے ۔