لاکھوں روپے مالیت کے کپڑوں سے بھرے بیگ چوری

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)مارکیٹ سے لاکھوں روپے مالیت کے کپڑوں سے بھرے بیگ چوری کرلئے گئے۔
تھانہ ریل بازار کے علاقے ڈرماں والی گلی کے قریب سے عاقب جاوید نامی شہری نے پولیس کو بتایا کہ اس کے لاکھوں روپے مالیت کے کپڑوں سے بھرے بیک نامعلوم ملزمان کی جانب سے چوری کرلئے گئے ۔ جس پر پولیس نے متاثرہ شہری کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا ہے ۔