نوسربازوں نے معمر خاتون کو زیور سے محروم کر دیا

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)نوسربازوں نے معمر خاتون کو طلائی زیور سے محروم کردیا۔تھانہ نشاط آباد کے علاقہ 7 ج ب میں راشد علی نے پولیس کو دی گئی۔۔
درخواست میں مؤقف اختیار کیا کہ اس کی والدہ گھر کا سامان لینے جا رہی تھی کہ اس دوران دو ملزمان نے اسے راستہ پوچھنے کے بہانے روکا اور اس دوران ان کی دو ساتھی خواتین نے اسے زبردستی گاڑی میں بٹھا لیا اور کانوں میں ڈالی ہوئی طلائی بالیاں اتروا کر خاتون کو باہر پھینک دیا اور موقع سے فرار ہوگئے ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔