کمسن بچوں سے بھیک منگوانے والے ملزم کیخلاف مقدمہ درج

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)کمسن بچوں سے بھیک منگوانے والے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ سرگودھا روڈ کے علاقہ الائیڈ موڑ کے قریب کھانے پینے کی اشیاء فروخت کرنے کی آڑ میں 4 بچے بھیک مانگتے پکڑے گئے جنہوں نے تفتیش کے دوران انکشاف کیا کہ ملزم شہزاد علی روزانہ انہیں مخصوص پوائنٹ پر بھیک مانگنے کے لیے چھوڑ کر جاتا ہے ، پولیس نے بچوں کو تحویل میں لیکر ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے اس کی تلاش شروع کردی ہے ۔