ہوائی فائرنگ کرنیوالے شہری کو گرفتار کر لیا گیا

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)ہوائی فائرنگ کرنے والے شہری کو قابو کرلیا گیا۔تفصیلات کے مطابق تھانہ غلام محمد آباد کے علاقے۔۔۔
سبحان اللہ چوک میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو حراست میں لے لیا جو ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے دیگر شہریوں کے لئے خوف کی علامت بنا ہوا تھا،ملزم کے قبضے سے اسلحہ برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا ہے ۔