پنجاب یونیورسٹی میں آئس سپلائی کرنیوالا پولیس اہلکار گرفتار

پنجاب یونیورسٹی میں آئس سپلائی کرنیوالا پولیس اہلکار گرفتار

لاہور(کرائم رپورٹر)اقبال ٹاؤن پولیس نے پنجاب یونیورسٹی میں آئس سپلائی کرنے والے پولیس اہلکار کو گرفتار کر لیا۔

ترجمان کے مطابق اقبال ٹاؤن پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے پنجاب یونیورسٹی میں آئس سپلائی کی کوشش ناکام بنا کر پولیس اہلکار کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے آئس برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا ۔پولیس کا کہنا ہے کہ وردی میں ملبوس پولیس اہلکار نے آئس لے کر یونیورسٹی میں داخل ہونے کی کوشش کی۔ ملزم اعجاز علی پولیس اہلکار اور لاہور پولیس ایم ٹی دفتر انویسٹی گیشن ونگ میں تعینات تھا۔ ملزم غیر حاضری کی وجہ سے کچھ عرصہ قبل ہی کلوز لائن ہو چکا ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں