کاہنہ سے نومولود بچے کی لاش برآمد

 کاہنہ سے نومولود بچے کی لاش برآمد

لاہور(کرائم رپورٹر) کاہنہ کے علاقے سے نومولود بچے کی لاش برآمد ہو گئی، پولیس نے لاش مردہ خانے منتقل کر کے نامعلوم خاتون کی تلاش شروع کر دی۔

 ایدھی ترجمان کے مطابق پاروٹے سٹاپ نزد کاہنہ فیروز پور روڈ پر بچے کی لاش پڑی دیکھ کر مقامی افراد نے پولیس کو اطلاع دی جس نے لاش قبضے میں لے کر مردہ خانے منتقل کر کے سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے نامعلوم خاتون کی تلاش شروع کر دی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں