لالہ موسیٰ:آپریشن میں 1کلو ہیروئن ،ناجائزاسلحہ برآمد

لالہ موسیٰ:آپریشن میں 1کلو ہیروئن ،ناجائزاسلحہ برآمد

گجرات (نامہ نگار )لالہ موسیٰ سرکل پولیس کا منشیات فروشوں اورناجائز اسلحہ برداروں کیخلاف آپریشن1 کلوگرام سے زائد و ہیروئن،ناجائزاسلحہ رائفل کلاشنکوف اورپسٹل30بوربرآمدکرلیے۔

تفصیلات کے مطابق ڈی ایس پی لالہ موسیٰ سرکل ذوالفقار علی بھٹہ کی زیر نگرانی لالہ موسیٰ سرکل پولیس کی منشیات فروشوں اور ناجائز اسلحہ برداروں کیخلاف کاروائیاں جاری ہیں۔اس سلسلہ میں ایس ایچ او تھانہ رحمانیہ سب انسپکٹرفیاض حسین نے سب انسپکٹرمبشر حسین ودیگر اہلکاروں کے ہمراہ منشیات فروشوں کے خلاف جاری آپریشن کے دوران منشیات فروش عنصر اقبال سکنہ عادوال کو منشیات فروخت کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کرکے 1060گرام ہیروئن اور رقم برآمد کرلی۔جبکہ ناجائزاسلحہ برداروں کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے ملزم محمدیسٰین سکنہ چھنی نکوآنی کو گرفتارکرکے ناجائزاسلحہ رائفل کلاشنکوف،گولیاں اور میگزینز برآمد کرلیں۔ایس ایچ او تھانہ سٹی لالہ موسیٰ انسپکٹرمجاہدعباس نے سب انسپکٹر عطرت عباس کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے ناجائزاسلحہ بردار فیضان عرف فیضی سکنہ دھامہ کوگرفتار کرکے پسٹل30بوربرآمدکرلیا۔گرفتار ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلیے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں