گوجرہ:بلیئرڈ کھیلتے معمولی جھگڑے پر فائرنگ،2 نوجوان شدید زخمی
گوجرہ(نما ئندہ دُنیا )بلیئرڈ کھیلتے ہوئے معمولی جھگڑے پر فائرنگ کر کے 2 نوجوانوں کو شدید زخمی کر دیا ،زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا،ملزمان فرارہوگئے۔
معلوم ہواہے کہ چک نمبر431 ب کے صیام اور اویس وغیرہ گزشتہ روز یہاں مقامی بلیئرڈ کلب میں گیم کھیل رہے تھے کہ اس دوران ان کا عبداﷲاور صہیب وغیرہ سے کسی معمولی بات پر جھگڑاہو گیا جس پر ملزمان مسلح ہو کر آگئے اور انہوں نے واپس آکر ان پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجہ میں وہ دونوں شدید زخمی ہو گئے،فائرنگ کے بعد ملزمان موقع سے فرارہونے میں کامیاب ہو گئے ، زخمیوں کوفوری طورپر تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ،صد پولیس گوجرہ نے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے ۔