کاہنہ: فیملی پر تشدد ،2 ملزم گرفتار

لاہور(کرائم رپورٹر)کاہنہ پولیس نے 15 کال پر کارروائی کرتے ہوئے مدینہ کالونی بازار میں فیملی پر تشدد کے واقعے میں ملوث 2 ملزم ذیشان اور شکیل کو گرفتار کرلیا۔
پولیس کے مطابق ملزموں نے گھریلو کنسٹرکشن کے باعث راستہ بند کیا ہوا تھا، متاثرہ فیملی کے راستہ مانگنے پر ملزموں نے تشدد کیا۔ متاثرہ خاتون شازیہ کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا ۔