2 بچوں سے زیادتی کی کوشش،2 ملزم گرفتار

 2 بچوں سے زیادتی  کی کوشش،2 ملزم گرفتار

لاہور(کرائم رپورٹر،آئی این پی )مختلف واقعات میں 2 بچوں سے زیادتی کی کوشش میں 2 ملزم گرفتار کر لئے ۔

جوہر ٹاؤن پولیس نے 15 کال پر کارروائی کرتے ہوئے 9 سالہ بچے سے زیادتی کی کوشش کرنے والا ملزم گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق ملزم کبیر خان نے بچے کو ڈرا دھمکا کر زیادتی کی کوشش کی۔ خبر ایجنسی کے مطابق گجر پورہ میں کٹنگ کا کام سکھانے والا استاد ہی بچے سے مبینہ زیادتی کی کوشش کرتے ہوئے پکڑا گیا۔ پولیس کو بچے کے والد فیصل ندیم کی طرف سے درخواست موصول ہوئی، جس پر پولیس نے ملزم فیصل کو گرفتار کیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں