3 رکنی وقار ڈکیت گینگ گرفتار
لاہور(کرائم رپورٹر)ہربنس پورہ پولیس نے 3 رکنی وقار ڈکیت گینگ گرفتار کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق ہربنس پورہ پولیس نے کارروائی کے دوران ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث گینگ کے سرغنہ وقار، عمران اور نبیل کو گرفتار کرکے ملزمان سے 03 لاکھ نقدی، موبائل فونز اور غیر قانونی اسلحہ برآمدکر کے مقدمات درج کر لیے ۔