گلبرگ:نشے میں دھت خاوند کابیوی پر بہیمانہ تشدد

گلبرگ:نشے میں دھت  خاوند کابیوی پر بہیمانہ تشدد

لاہور(کرائم رپورٹر) گلبرگ میں نشے میں دھت خاوند نے بیوی کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔۔

پولیس کے مطابق مکہ کالونی میں گزشتہ رات شارون نامی شخص نشے کی حالت میں گھر پہنچا اور بیوی سمیرا سے رقم کا مطالبہ کیا،انکار پر ملزم آپے سے باہر ہوگیا، پہلے بیوی کے گلے پر چھری رکھ کر جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں بعدازاں قینچی سے بیوی کے سر کے بال کاٹ دئیے اور بدترین تشدد کا نشانہ بنایا۔ پولیس نے مقدمہ درج اور ملزم کو گرفتار کر لیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں