گوجرہ :مسلح افراد کا گھر میں گھس کر خاتون پر بہیمانہ تشدد، زخمی کر دیا
گوجرہ (نما ئندہ دُنیا )ڈنڈوں سوٹوں اور اسلحہ سے مسلح افراد نے گھر میں گھس کر خاتون کو تشددکا نشانہ بناڈالا۔
معلوم ہواہے کہ چک نمبر342ج ب کی سکینہ بی بی اپنے گھر میں موجود تھی کہ اس کے گھر میں محمد سرور وغیرہ مسلح پسٹل اور ڈنڈے وغیرہ داخل ہوئے اور اس کو تشدد کا نشانہ بناتے ہو ئے شدید زخمی کر دیا جس کے شور واویلہ پر بعض افراد موقع پر آگئے جنہوں نے خاتون کی جان چھڑائی ،ملزمان موقع سے فرارہو گئے ۔اطلاع ملنے پر تھانہ نواں لاہور پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے ۔