بھینسوں کے باڑے میں کام کرنیوالا نوجوان تشددسے جاں بحق
پتوکی (تحصیل رپورٹر)پتوکی کے نواحی علاقے پھولنگر میں مالکان نے بھینسوں کے باڑے میں کام کرنے والے اپنے نوجوان ملازم کو آہنی سنگلوں سے باندھ کر بہیمانہ تشدد کرکے موت کے گھاٹ اتاردیا۔۔۔
پولیس نے مقدمہ درج کر کے کارروائی کا آغاز کر دیا ، نواحی علاقے پھولنگر میں بھینسوں کے باڑے میں کام کرنے والے نوجوان وسیم پر مالکان نے زنجیروں کے ساتھ باندھ کر شدید تشدد کیا ،جس سے نوجوان موقع پرجاں بحق ہو گیا ،مقتول وسیم کے ورثا نے حکام بالا سے مطالبہ کیا ہے کہ ملزموں کو جلد گرفتار کر کے انصاف کی فراہمی کویقینی بنایا جائے ۔