ناجائز اسلحہ برآمد،ملزم حوالات بند
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)پولیس نے ناجائز اسلحہ برآمد ہونے پر ملزم کو حراست میں لے لیا۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ سول لائن کے علاقے اسلام نگر میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے بہادر علی نامی شہری کو روک کر چیک کیاتواس کے قبضے سے اسلحہ برآمد ہونے پر ملزم کو حراست میں لے لیا گیا، اس کے خلاف مقدمہ بھی درج کر لیا گیا ہے ۔