نواب ٹاؤن:گاڑی سے معمر شہری کی تشدد زدہ لاش برآمد

نواب ٹاؤن:گاڑی سے معمر شہری کی تشدد زدہ لاش برآمد

لاہور(کرائم رپورٹر)نواب ٹاؤن میں گاڑی سے 70سالہ بزرگ شہری کی تشدد زدہ لاش برآمد ہو گئی۔

ایدھی ترجمان کے مطابق نواب ٹاؤن کے علاقے میں خالی پلاٹ میں کھڑی گاڑی میں لاش پڑی دیکھ کر مقامی افراد نے پولیس کو اطلاع دی جس نے موقع پر پہنچ کر جائے وقوعہ سے فرانزک ٹیم کی مدد سے شواہد اکٹھے کر لئے اور لاش پو سٹمارٹم کے لئے منتقل کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا۔ پولیس کا کہنا ہے شہری کی شناخت70سالہ جان محمد انور کے نام سے ہوئی جو گرین ایکڑ کے رہائشی اور دو روز قبل گھر سے مارکیٹ کے لئے نکلے جس کے بعد سے لاپتہ تھے ۔ اس حوالے سے مزید تفتیش کی جا رہی ہے پو سٹمارٹم رپورٹ آنے پر موت کی وجہ کا تعین ہو جائے گا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں