پہلی بیوی کو قتل کر کے لاش جلانے والادوسری بیوی سمیت گرفتار

لاہور (کرائم رپورٹر ) سگیاں پولیس نے بیوی کو گلا دبا کر قتل کر کے لاش جلانے والے شوہر اور سوتن کو 12 گھنٹے میں گرفتار کرلیا۔
رپورٹ کے مطابق ملزم نذیر کی 20 سال قبل مقتولہ نجمہ سے شادی ہوئی تھی، جس سے دو بیٹے ہیں، ملزم 3 سال قبل دوسری شادی کر کے کرائے کے گھر میں رہنے لگا تھا، گھریلو ناچاقی پر ملزم نے خاتون کو بے دردی سے قتل کیا، اور لاش کو جلا کر فرار ہوگیا ۔ نامزد ملزموں نذیر اور اس کی دوسری بیوی کو 12 گھنٹوں کے اندر گرفتار کر لیا گیا ۔