شہری کی گاڑی چوری کرنے والا ملزم گرفتار

شہری کی گاڑی چوری  کرنے والا ملزم گرفتار

لاہور(کرائم رپورٹر)قائد اعظم انڈسٹریل اسٹیٹ پولیس نے شہری کی گاڑی چوری کرنے والا ملزم گرفتارکرلیا۔

پولیس کے مطابق چور نے بڑی چلاکی کے ساتھ گاڑی سٹارٹ کی اور فرار ہو گیا،ملزم کامران خان کو گاڑی چوری کرتے ہوئے سی سی ٹی وی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے ۔ایس ایچ او نے سیف سٹی اور سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے ملزم کو تلاش کر کے 8 گھنٹے میں گرفتار کیا اور گاڑی برآمد کر لی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں