110 منشیات فروش گرفتار

لاہور (کرائم رپورٹر) عید الاضحی کے ایام میں پنجاب پولیس کا لاہور سمیت صوبہ بھر میں منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈان جاری رہا۔
منشیات فروشوں کے ٹھکانوں پر 223چھاپے مارے گئے اور 110ملزموں کو گرفتار کیا گیا۔ ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا منشیات فروشوں سے 23کلو چرس، 4کلو آئس، 2ہزار 950لٹر شراب اور 1 کلو ہیروئن برآمد کی گئی۔