چنیوٹ:فوڈ سیفٹی ٹیموں کی کارروائیاں ، ایک ہوٹل سیل

چنیوٹ:فوڈ سیفٹی ٹیموں کی کارروائیاں ، ایک ہوٹل سیل

چنیوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی محمد عاصم جاوید کی ہدایات پر فوڈ سیفٹی ٹیموں کی کارروائیاں جاری ہیں۔۔

ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشنز پنجاب فوڈ اتھارٹی ڈاکٹر محمد قاسم رضا نے صفائی کے انتہائی ناقص صورتحال کی عوامی شکایت پر ایک ہوٹل سیل کرادیا۔علاوہ ازیں شہر بھر کے داخلی و خارجی راستوں پر ناکہ بندی کر کے 48 دودھ بردار گاڑیوں کی چیکنگ اور6ہزار لٹر دودھ کو جدید لیکٹو سکین مشین سے چیک کیا گیا۔دودھ کی ناقص کوالٹی کی پر 12ہزار 500 روپے کے جرمانے اور30 لٹر ملاوٹی دودھ تلف کردیا۔فوڈ سیفٹی ٹیموں نے دودھ بردار گاڑیوں سمیت 105 انسپکشنز کیں اور25 فوڈ بزنسز کو اصلاحاتی نوٹسز جاری کرنے کے علاوہ مجموعی طور پر قوانین کی خلاف ورزی پرایک لاکھ 14 ہزار 500روپے کے جر مانے کئے ۔دوران معائنہ مختلف کارروائیوں کے میں 15 کلو باسی گوشت، 5 لٹر غیر معیاری سوڈا،ایک کلو ایکسپائرڈ  سویٹس اور 2 کلو سے زائد ایکسپائرڈ مصنوعات تلف کرادیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں