بیوی کو ٹوکے سے قتل کرنے والا شوہر پکڑا گیا

لاہور(کرائم رپورٹر)گرین ٹائون تفتیشی پولیس نے بیوی کو ٹوکے کے وار کر کے قتل کرنے والا شوہر گرفتار کر لیا۔
ڈی آئی جی انویسٹی گیشن ذیشان رضا نے گرین ٹائون میں قتل کا نوٹس لے کر ایس پی انویسٹی گیشن صدر معظم علی کی سربراہی میں ملزم کی گرفتاری کیلئے ٹیم تشکیل دی جس نے انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی کرکے ملز م کو گرفتار کر لیا۔ ملزم نے گھریلو ناچاقی پر اپنی بیوی نبیلہ بی بی کوبے دردی سے قتل کر دیا تھا۔