مسلح افراد کی شہری کے گھر پر فائرنگ ،اہلخانہ محفوظ رہے

مسلح افراد کی شہری کے گھر پر فائرنگ ،اہلخانہ محفوظ رہے

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)مسلح افراد کی جانب سے مبینہ طور پر شہری کے گھر پر فائرنگ کردی گئی۔

تھانہ گلبرگ کے علاقے محلہ افغان آباد میں زاہد نامی شہری اپنے اہل خانہ کے ہمراہ گھر پر موجود تھا کہ اس دوران مسلح ملز موں نے مبینہ طور پر اس کے گھر پر فائرنگ کردی اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دینا شروع کر دیں۔ جس سے خوش قسمتی سے اہلخانہ محفوظ رہے ۔ تاہم گھر کے مرکزی دروازے اور دیگر سامان کو نقصان کا شکار بنادیا گیا۔ جس پر پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملز موں کی تلاش کا سلسلہ شروع کردیا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں