اوباشوں نے دوشیزہ کو اغواکرلیا

ڈسکہ(نامہ نگار)اوباش ملزمان نے 18سالہ دوشیزہ کو اغوا کر لیا، ملزمان گھر سے نقدی و طلائی زیورات بھی لے اُڑے ،مقدمہ درج۔۔۔
تھانہ ستراہ کے علاقہ لنگیانوالی کا محمد ولید اپنے اہلخانہ کے ہمراہ گھر کی چھت پر سوئے ہوئے تھے کہ رات کو شور کی آواز سن کر اٹھا تو دیکھا کہ موٹر سائیکل 125پر سوار ملزمان عثمان اور فہداس کی 18سالہ ہمشیرہ کو موٹر سائیکل پر بٹھا کر اغوا کر کے لے گئے جبکہ ملزمان گھر سے نقدی اور طلائی زیورات بھی لے چوری کر کے لے گئے ، تھانہ ستراہ پولیس نے ملزمان عثمان اور فہد کے خلاف اغوا کا مقدمہ درج کر لیا۔