ہوائی فائرنگ کے مقدمہ میں گرفتار ملزم سے اسلحہ برآمد، مقدمہ درج

ہوائی فائرنگ کے مقدمہ میں گرفتار  ملزم سے اسلحہ برآمد، مقدمہ درج

میانوالی (نامہ نگار )تھانہ چھدرو پولیس نے ہوائی فائرنگ کے مقدمہ میں گرفتار ملزم سے اسلحہ برآمد، مقدمہ درج کر لیا گیا۔۔۔

ڈی پی او میانوالی کیپٹن ریٹائرڈ رائے محمد اجمل کی ہدایات پر ناجائز اسلحہ رکھنے ، ہوائی فائرنگ اور اس کی نمائش کرنے والوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے تھانہ چھدرو نے ہوائی فائرنگ اور دھمکیوں کے مقدمہ میں گرفتار ملزم عزیز اللہ ولد کمیر اللہ سکنہ بیرولی چھدرو سے دوران تفتیش انکشاف پر اسلحہ رائفل برآمد کی جس کا کوئی اجازت نامہ یا لائسنس پیش نہیں کر سکا۔ ملزم کے خلاف تھانہ چھدرو میں الگ سے مقدمہ درج کر لیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں