سیالکوٹ :بچے سے بھیک منگوانے پر والدکے خلاف مقدمہ

سیالکوٹ(نمائندہ دنیا ،ڈسٹرکٹ رپورٹر)بچے سے بھیک منگوانے والے والدکے خلاف بھی مقدمہ درج کرلیا گیا۔
تھانہ کوتوالی کے علاقہ میں پولیس نے جعلی معذور بن کر بھیک مانگنے والے شخص دولت جبکہ نابالغ بیٹے بلال سے بھیک منگوانے والے اسکے والد علی شیر کے خلاف مقدمات درج کرلئے ۔