ڈیفنس میں ڈالے پر اسلحہ کی نمائش،5 ملزم گرفتار

لاہور(کرائم رپورٹر)ڈولفن سکواڈ نے ڈیفنس میں ڈالے پر سر عام اسلحہ کی نمائش کرنیوالے 5 ملزموں کو گرفتار کرلیا ۔
ترجمان کے مطابق ڈولفن ٹیم نے دورانِ پٹرولنگ ملزموں کو گرفتار کیا جو سرعام اسلحہ کی نمائش اور پولیس لائٹس کا استعمال کرکے عوام میں خوف و ہراس پھیلا رہے تھے ،ملزموں کے قبضہ سے 2 پستول، پولیس لائٹس، ڈالہ، درجنوں گولیاں اور میگزینز برآمد کر لئے گئے ۔ ملزموں کفایت اللہ، علی عباس، ادریس اور سرور وغیرہ کو مزید کارروائی کیلئے تھانہ ڈیفنس بی کے حوالے کر دیا گیا ۔