17 سال بعد جعلی سونے کی فروخت کا انکشاف 3 ملزموں کیخلاف مقدمہ

 17 سال بعد جعلی سونے  کی فروخت کا انکشاف  3 ملزموں کیخلاف مقدمہ

لاہور(کرائم رپورٹر) 17 سال بعد جعلی سونے کی فروخت کا انکشاف ہونے پر پرانی انارکلی پولیس نے 3ملزموں کے خلاف فراڈ کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔

شہری محسن عمران کے بیان پر ملزموں عرفان،وقاص اور عمران کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا۔ ایف آئی آر متن کے مطابق شہری نے 2008 میں د کان سے 82 ہزار سے زائد مالیت کا سونا خریدا جس کی سلپ بھی موجود ہے ۔شہری 17 سال بعد سونااسی د کان پر فروخت کرنے پہنچا تو د کاندار نے سونے کے سیٹ کو جعلی قرار دے دیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں