سوتیلی بیٹی سے زیادتی کی کوشش،ملزم فرار

قصور(خبرنگار) بستی براتشاہ کے علاقے میں باپ نے سوتیلی بیٹی سے زیادتی کی کوشش کی، گھر والوں کے شور پر ملزم موقع سے فرار ہوگیا۔۔۔
مقامی پولیس نے مقدمہ درج کرلیا،آئیڈیل گارڈن کی رہائشی اقصیٰ بی بی نے درخواست برائے مقدمہ درج کروائی ہے کہ گزشتہ روز میں گھر سے باہر گئی تو میری 14سالہ بیٹی (ا،ف)گھر میں موجود تھی کے میرا دوسرا شوہر محمد خان آیا اورمیری بیٹی کے ساتھ نازیبا حرکات شروع کردیں، جس پر میری بڑی بیٹی صلیحہ چیخ وپکار سن کر آئی تو دیکھا ملزم زبردستی کی کوشش میں تھا میری بیٹیوں پر تشدد کرنا شروع کردیا پھر میں آئی تو مجھے بھی مارا پیٹا ،پولیس تھانہ صدر مصروف کارروائی ہے ۔