سندر:2ماہ کا بچہ بازیاب اغوا کار خاتون گرفتار
لاہور (این این آئی) سندر پولیس نے 2ماہ کا بچہ بازیاب کروا کے اغوا کار خاتون کو گرفتار کر لیا۔
کاشف کو زنیرہ نامی خاتون نے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کا کارڈ بنوا کر دینے کا جھانسہ دیا، شہری اپنی بیوی اور دو ماہ کے بیٹے آصف کے ہمراہ لوہاراں والا کھوہ پہنچا، ملزمہ اپنی پڑوسن کو بچہ دکھانے کے بہانے اسے لے کر فرار ہو گئی، پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزمہ کو گرفتار کر لیا۔ملزمہ سے اغوا شدہ بچہ بازیاب کر کے لواحقین کے سپرد کر دیا گیا ۔