دوبئی جانے والے مسافر کے قبضے سے ہیروئن برآمد ، گرفتار
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)اے این ایف نے ایئر پورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے نجی فلائٹ کے ذریعے دوبئی جانے والے مسافر کے قبضے سے لاکھ روپے مالیت کی ہیروئن برآمد کرلی۔
اے این ایف ٹیم نے ائیر پورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے نارووال کے رہائشی مسافر محسن کو حراست میں لے لیا۔ جس کے قبضے سے تلاشی کے دوران 998 گرام ہیروئن برآمد کرلی گئی۔ ملزم نجی فلائٹ کے ذ ریعے براستہ دوبئی سعودی عرب جانے کی منصوبہ بندی کئے ہوئے تھا۔ جسے حراست میں لیکر قانونی کارروائی شروع کردی گئی ہے ۔