گوجرہ :ملزمان کی نجی ہسپتال میں فائرنگ،ڈاکٹر میاں بیوی زخمی

گوجرہ (نما ئندہ دُنیا )سائن بورٖڈٹیکس تنازعہ پر نجی ہسپتال میں فائرنگ،ڈاکٹر میاں بیوی شدید زخمی ،معلوم ہواہے کہ جھنگ روڈ پر نجی ہسپتال کے مالک ڈاکٹر وسیم ظفر چیمہ سے سائن بورڈ کے ٹھیکیدارکا ٹیکس وصولی پر تنازعہ چلا آرہاتھاکہ۔۔۔
گزشتہ روزاصغر وڑائچ اپنے ساتھیوں عارف وغیرہ کے ہمراہ ٹیکس وصولی کیلئے ہسپتال آگیا جہاں اس کی ڈاکٹر وسیم ظفر چیمہ اور اس کی اہلیہ سیمی وسیم چیمہ سے تلخ کلامی ہو گئی توملزمان نے ان پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجہ میں دونوں میاں بیوی شدید زخمی ہو گئے اور ملزمان فائرنگ کر تے ہو ئے فرارہو گئے ،شدید زخمیوں کو فوری تحصیل ہیڈ کوارٹرہسپتال گوجرہ پہنچادیاگیاجہاں سے ڈاکٹر وسیم ظفر کو مخدوش حالت کے پیش نظر الائیڈ ہسپتال فیصل آباد ریفر کر دیاگیا ہے ،اطلاع پر سٹی پولیس گوجرہ موقع پر پہنچ گئی اور ڈاکٹر سیمی وسیم کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا۔ دوسری طرف پیرامیڈیکل ایسو سی ایشن گوجرہ کا ڈاکٹر محمد سلطان کی زیر صدارت ایک ہنگامی اجلاس منعقد ہو اجس میں شہربھر کے ڈاکٹر زنے کثیر تعدادمیں شر کت کی اور واقعہ کی شدیدمذمت کر تے ہوئے ملزمان کو72گھنٹے میں گرفتارکرنے کا مطالبہ کیا ۔