شادی ہال میں خاتون ویٹر پر تشدد،ملزم گرفتار

لاہور ( کرائم رپورٹر)کاہنہ کی چوکی صوئے آصل پولیس نے خاتون ویٹر پر تشدد کرنے والے ملزم اللہ وسایا کو گرفتار کر لیا۔
پولیس کے مطابق متاثرہ خاتون صوئے آصل سٹاپ پر واقع شادی ہال میں ویٹر کا کام کر رہی تھی کہ ملزم نے خاتون سے تلخ کلامی کی ، متاثرہ خاتون ہال منیجر کے دفتر ملزم سے متعلق شکایت کرنے آئی لیکن دفتر میں پہلے سے موجود ملزم نے خاتون کو بالوں سے پکڑ کر تشدد کا نشانہ بنایا،چہرے پر بھی تھپڑ مارتا رہا۔