کمالیہ :مبینہ پولیس مقابلہ، ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار ،ساتھی فرار

کمالیہ :مبینہ پولیس مقابلہ، ایک ڈاکو  زخمی حالت میں گرفتار ،ساتھی فرار

کمالیہ (نمائندہ دنیا )مبینہ پولیس مقابلہ، ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار ،ساتھی فرار۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ صدرکمالیہ کی حدود 711 گ ب کے قریب پولیس نے موٹر سائیکل سواروں کو روکا تو ملزمان نے پولیس پر فائرنگ شروع کر دی اور فائرنگ کی زد میں آکر ان کا اپنا ہی ساتھی وارث شدید زخمی ہو گیا ،جس کو پولیس نے حراست میں لے کر  تحصیل ہیڈکواٹر ہسپتال منتقل کردیا ۔ گرفتار ڈاکو   پولیس کو 28 سنگین مقدمات میں مطلوب تھا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں