ڈکیتی وچوری کی وارداتیں،شہری لاکھوں سے محروم

ڈکیتی وچوری کی وارداتیں،شہری لاکھوں سے محروم

قصور(نمائندہ دنیا) ڈکیتی، رہزنی اور چوری کی متعدد وارداتوں میں شہریوں کو لاکھوں کی نقدی،موبائل فونز اور موٹر سائیکلوں سے محروم کردیاگیا۔

 تفصیلات کے مطابق کیلو کے قریب ڈاکوؤں نے الیاس مسیح سے ہزاروں کی نقدی اور موبائل فون وغیرہ چھین لیا، راؤخانوالہ میں شوکت علی کی دُکان میں گھس کر ڈاکوؤں نے اُس کے ملازم آصف کو یرغمال بناکر 55ہزار نقدی لوٹ لی،نورپور نہر صدر کے نزدیک ڈاکوؤں نے زوہیب اشرف سے 50ہزار نقدی اور موبائل فون چھین لیا، بائی پاس پھول نگر کے قریب ڈاکوؤں نے رانا عمران سے 30ہزار نقدی چھین لی، ہلہ روڈ پتوکی سے نوسربازوں نے محمدابراہیم سے 51ہزار روپے ہتھیالیے ، ہنجروال چک 31چھانگامانگا میں چوروں نے آصف جمیل کے گھر کی دیوار کو پھاڑ کر گھر سے 1لاکھ 30 ہزار نقدی،2 تولے طلائی زیورات ، نیابازار سے علی اکبر کی موٹرسائیکل ، کھڈیاں سے محمدسجاد کی موٹرسائیکل اور سبزی منڈی پتوکی سے محمدمنیب کی موٹرسائیکل چوری کرلی، پولیس مصروف کارروائی ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں