مخالفین کا سابقہ رنجش کی بناء پر شہری کے گھر گھس کر اہلخانہ پر تشدد

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)مخالفین نے سابقہ رنجش کی بناء پرشہری کے گھر گھس کر اہلخانہ کو مبینہ طور پر تشدد کا نشانہ بنا دیا ۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر جڑانوالہ کے علاقے چک نمبر 108 گ ب میں ذوالفقار علی نامی شہری نے پولیس کو بتایا کہ ملزمان کی جانب سے مبینہ طور پر سابقہ رنجش کی بناء پر گھر پر دھاوا بول دیا گیا اور گھر میں موجود افراد کو گھر میں گھس کر مبینہ طور پر قابو کرنے کے بعد تشدد کا نشانہ بنا دیا گیا اور اس دوران سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دی گئیں۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی شروع کردی ہے ۔