منشیات فروشی میں ملوث ملزم کو حراست میں لے لیا
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)منشیات فروشی میں ملوث ملزم کو حراست میں لے لیا گیا۔
تھانہ سول لائن کے علاقہ لاری اڈا گیٹ کے قریب پولیس نے ناکہ بندی کے دوران مشکوک شخص کو روکا جس کی تلاشی لینے پر بھاری مقدار میں چرس برآمد ہوئی جو کہ ملزم سپلائی دینے کے لیے لیجا رہا تھا پولیس نے ملزم عرفان علی کو حراست میں لیکر مقدمہ درج کرلیا۔