پراپرٹی کا تنازع،شہری پر تشدد، ناک کی ہڈی توڑدی
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)پراپرٹی کی خرید و فروخت کے تنازع پر شہری کو قابو کرکے بدترین تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے ناک کی ہڈی توڑ دی گئی۔۔
تھانہ سرگودھا روڈ کے علاقے گلستان کالونی میں ظفر اقبال نامی شہری نے پولیس کو بتایا کہ ملز موں سے اس نے پراپرٹی خریدی تھی۔ جس کی رجسٹری کروانے کا مطالبہ کرنے پر ملز موں کی جانب سے اسے مبینہ طور پر قابو کرلیا گیا اور ڈنڈوں سوٹوں کے ساتھ بدترین تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے زخمی کرنے کے ساتھ اس کی ناک کی ہڈی توڑ دی گئی۔پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملز موں کی تلاش شروع کردی ہے ۔