ماموں کانجن :مسلح افراد نے خاتون کو 2 سالہ بیٹی سمیت اغواء کر لیا
ماموں کانجن(نمائندہ دنیا )ماموں کانجن میں مسلح افراد نے جواں سالہ خاتون کو 2 سالہ بیٹی سمیت اغواء کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ ماموں کانجن کے گاؤں554گ ب کے رہائشی محمد عمران نے مقدمہ درج کراتے ہوے مؤقف اختیار کیا کہ ملزم فیصل نے اپنی بہن نیلم اور دیگر 3 مسلح افراد سے مل کر میرے گھر گھس کرمیری اہلیہ ملائیکہ اور 2سالہ بیٹی حرم فاطمہ کو اغواء کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ۔پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے ۔