سی سی ڈی اور بھیرہ پولیس کی کارروائیاں ،14 ملزم گرفتار
بھیرہ(نامہ نگار)سی سی ڈی اور بھیرہ پولیس کی مؤثر کارروائیوں کے نتیجے میں علاقہ میں سٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں نمایاں کمی دیکھنے میں آئی ہے ۔
جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے ، جس سے شہریوں میں اطمینان اور تحفظ کا احساس بحال ہو رہا ہے انچارج تھانہ بھیرہ حافظ میثم رضا نے بتایا کہ یہ کارروائیاں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سرگودھا صہیب اشرف کی ہدایت اور سب ڈویژنل پولیس آفیسر محمد اویس گجر کی زیر نگرانی کی جا رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پولیس نے علاقے میں سماج دشمن عناصر کا گھیرا تنگ کرتے ہوئے حالیہ چند روز کے دوران مختلف مقدمات میں 14 ملز موں کے قبضے سے ڈکیتی میں چھینی گئی 2 لاکھ 42 ہزار روپے کی رقم ایک کلو سے زائد آئس (منشیات)رائفل کلاشنکوف، 12 بور بندوق ریپیٹر، 9 ایم ایم پستول، 30 بور کے 6 پستول اور 25 ضرب گولیاں برآمد کی گئی ہیں ۔