تیز رفتار ڈمپر نے لڑکی کی جان لے لی ،شہریوں کا احتجاج

تیز رفتار ڈمپر نے لڑکی کی  جان لے لی ،شہریوں کا احتجاج

سیالکوٹ (نمائندہ دنیا،ڈسٹرکٹ رپورٹر ) پسرور ٹریفک پولیس کی مجرمانہ غفلت کے باعث ڈمپر نے ایک اور لڑکی کی جان لے لی ،شہری سراپا احتجاج بن گئے ۔

چونڈہ پھاٹک لاہوری ہوٹل کے قریب 18 سالہ لڑکی ڈمپر کی زد میں آ کر جاں بحق ہوگئی۔ عینی شاہدین کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کی وجہ سے پیش آ یا ۔شہریوں نے احتجاج کر تے ہوئے بتایا کہ ڈمپر ڈرائیوروں کی لاپروائی سے کئی جانیں ضائع ہو چکی ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں