نہر سے 40سالہ شخص کی لاش برآمد
قصور(نمائندہ دنیا)مصطفی آباد نہر سے 40 سالہ نامعلوم شخص کی لاش برآمد کرلی گئی۔
ریسکیو 1122 کو کالر نے بتایا کہ مصطفی آباد نہر میں ایک ڈیڈ باڈی نظر آرہی ہے ۔ ریسکیو 1122 کا سٹاف موقع پر پہنچا، ڈیڈ باڈی نہر سے نکال کر پولیس کے حوالے کردی۔