سیالکوٹ:مخالفین نے کلہاڑی اور آ ہنی راڈ سے باپ بیٹے کو زخمی کردیا
سیالکوٹ ( ڈسٹرکٹ رپورٹر،نمائندہ دنیا )سابق رنجش پر راستہ میں روک کر کلہاڑی اور آ ہنی راڈ کے وار کرکے باپ بیٹے کو زخمی کردیا گیا۔ تھانہ پھوکلیان کے۔۔۔
علاقہ مرہال میں سلامت بیٹے نعمان کے ہمراہ موٹر سائیکل پر جارہا تھا کہ وقاص، طارق، ناظم وغیرہ نے سابق رنجش پر روک لیا اور کلہاڑی اور سریئے کے وار کرکے باپ بیٹے کو زخمی کردیا اور فرار ہو گئے ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔